بلوچستان میں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ مل سکی

March 04, 2021

کوئٹہ ( آن لائن ) سینیٹ انتخابات پرائیویٹ میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ۔ بدھ کے روز ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی سینیٹ انتخابات کیلئے میدان سج گیا جسکی کوریج کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کی گئی لیکن صرف سرکاری میڈیا کو کوریج کی اجازت دی گئی جبکہ پرائیویٹ میڈیا سے منسلک صحافی سڑک پر بیٹھے اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے رہے۔