سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا کے 13ارکان کے بیلٹ پیپر ضائع کرنے کا انکشاف

March 04, 2021

پشاور(نمائندہ جنگ) سینٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کے 13 ارکان کی جانب سے بیلٹ پیپر ضائع کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں 11 ارکان حکمران جماعت تحریک انصاف، ایک رکن جماعت اسلامی جبکہ جے یو ائی کے ایک رکن نے بیلٹ پیپر ضائع کیا ہے درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کردئیے۔

ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں 13 ارکان اسمبلی نے نشان لگانے میں غلطی کی تھی ،چار ایم پی ایز نے خواتین، 8 ایم پی ایز نے جنرل اور ایک رکن نے اقلیتی بیلٹ پیپر ووٹ دیتے وقت غلطی کرکے بیلٹ پیپر ضائع کیا تھا ان ارکان نے غلطی کرنے کے بعد بیلٹ پیپرز واپس کرنے کی درخواست کی تھی ۔