سرکاری درخت چوری کرنے کےالزام میں 16افراد کیخلاف مقدمات

March 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے سرکاری درختچوری کرنے کے الزام میں 16افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق قادر پور راں پولیس کو فارسٹ انچارج اللہ دتہ نےبتایا کہ ملزمان محمد خان ، اللہ رکھا، ناصر ،مرید تین نامعلوم افراد نے چھتے والا قبرستان موضع نائی والہ سے سرکاری درخت چوری کرکےلےگئے جبکہ مظفر آباد پولیس کو فاریسٹ گارڈ محمد علی نے بتایا کہ ملزمان رمضان ، نواز ، غلام محمد ،ریاض،ربنواز وغیرہ نے موضع کھوکھراں سے سرکاری درخت چوری کر لیے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔