کشمیر سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، امریکا

March 04, 2021

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق امریکا کے بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کےحصول کے لیے پاکستانی حکام سے تعاون جاری رہے گا، پاکستان اور بھارت سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میں سیاسی اور معاشی حالات کو بحال ہونا چاہیے۔