جج ویڈیو اسکینڈل، ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

March 04, 2021


اسلام آباد کی انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے ملزمان پر فرد ِجرم عائد کرنے کے لیے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔

اسلام آباد کی انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت کی جانب سے ملزمان میاں طارق، رضا خان اور حمزہ عارف کو 8 اپریل کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔