• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انسد اد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

انہوں نے دوران سماعت کہا کہ جج ویڈیو کیس میں دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا، مقدمہ واپس انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت منتقل کیا جائے۔

وکلا صفائی نے سپریم کورٹ کی جانب سے دہشت گردی کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بطور حوالہ عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس سے قبل سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کا وڈیو کیس انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

ایف آئی اے نے دوران سماعت ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیں، جس پر کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل ہوا، تاہم ملزمان نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کے اضافے اور کیس کی منتقلی کو چیلنج کیا تھا۔

تازہ ترین