زلمی کے کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا، ڈائریکٹر میڈیا

March 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کا کہنا ہے کہ پشاورزلمی کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے ۔ پی ایس ایل سکس کےدوران پشاور زلمی کے کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا۔ ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کےمطابق زلمی کو صورتحال کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔جاوید آفریدی وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کی ملاقات غیر ارادی تھی جس پر انہوں نے معذرت بھی کی تھی، بعد میں جاوید آفریدی ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کی نہ صرف ٹیسٹ منفی آئے، بلکہ سیلف آئسولیشن بھی کی۔