پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 17 کے 8 افسروں کی پروبیشن ختم کرنیکی منظوری

March 05, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 17 کے آٹھ افسروں کی پروبیشن کو ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ان افسروں میں مس صائمہ ، محمد محسن صلاح الدین ، مس گل بانو، محمد شایان علی ، گوہر زمان وزیر ، محمد دانش ، مس زہہ دستگیر اور تبریز صدیق مری شامل ہیں ۔اس ضمن میں با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔