سینیٹ الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت

March 05, 2021

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن کے نتائج کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو 3 روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق 6مارچ تک سینیٹ انتخابات کے نتائج کو چیلنج نہ کیا گیا تو منتخب امید واروں کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائیگا الیکشن کمیشن آف پاکستان ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھے گا تو اسے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جا سکے گا۔