شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے، ثروت اعجاز

March 05, 2021

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنیوالوں کا عوام محاسبہ کرینگے،کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں نے کرپشن کوفروغ دیا،کرپشن کو ختم کرنے کیلئے بلاتفریق اور سخت اقدامات کرنا ہونگے،جاں نثاران مصطفی ٰکانفرنس کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کو تجویز پیش کریگی،عوام کو عدل وانصاف دلائے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے،حکومت معاشی استحکام چاہتی ہے تو کرپشن کا دروازہ بند کرکے عوامی ایشوز کو حل کرے۔سیاسی طاقت کے بغیر عوام کے معاشی حقوق کا دفاع کرنا مشکل ہے، نیو جنریشن سیاسی سطح پر آگے آکر کام کرے، قرار داد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی اور اسلامی ریاست کی سوچ کو پروان چڑھایا، 1946میں سنی کانفرنس میں پانچ ہزار علماءو مشائخ نے قرار داداپاکستان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بن کے رہے گا پاکستان کی تحریک کو تیز کرنے اور ہر قسم کی قربانی کا عزم کیا، 14اگست1947کو پاکستان معرض وجود میں اور دنیا کے نقشے پر اسلامی ریاست بن کر اُبھرا،دین کی حرمت کو پامال کرنے والے ہندوں کو مسلمانوں نے بتادیا ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں،دو قومی نظریہ کے مخالف پاکستان کے مخالف ہیں۔