’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز ایک ماہ آگے بڑھادی گئی

March 05, 2021

’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز ایک ماہ آگے بڑھادی گئی

کورونا وائرس کے خوف سے سنیما گھروں میں شائقین کی تعداد میں کمی کے باعث ’فاسٹ اینڈ فیوریس9‘ کی ریلیز ایک ماہ آگے بڑھا دی گئی۔

ایکشن سے بھرپور فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس نو ‘ 25 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کو اس پہلے بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فلم کی ریلیز کو ملتوی کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ فلم ’منینز دی رائز آف گرو‘ اب رواں برس جولائی کے بجائے آئندہ برس جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔