ڈونلڈ ٹرمپ کا ویڈیو چینل تشدد کے خطرے تک معطل رہے گا

March 05, 2021

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی چیف ایگزیکٹو سوسن ووجکی کا کہنا ہے کہ تشدد کا خطرہ برقرار رہنے تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آن لائن ویڈیو شیئرنگ چینل پلیٹ فارم پر معطل رہے گا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی چیف ایگزیکٹو سوسن ووجکی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کی عارضی معطلی جاری رہے گی، ٹرمپ کے چینل کی معطلی اس وقت ختم کی جائے گی جب تشدد کا خطرہ کم ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سابق امریکی صدر نے قوانین کی خلاف ورزی کی تو ان کا چینل دوبارہ معطل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 جنوری کو معطل کیا گیا تھا۔