ہم کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم اعتماد کے ووٹ میں سرخرو ہوں گے، یاسمین راشد

March 05, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے وزیر اعظم اعتماد کے ووٹ میں سرخرو ہوں گے، سینیٹ الیکشن میں ایمان کے سودے کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، میری پہچان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہے یہی میرا پیشن ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ سب سے زیادہ ہیلتھ کارڈ قصور میں تقسیم کیے ہیں، 3 کروڑ کے قریب فیملیز کو اس سال ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ، لیہ، بہاولنگر سمیت 5 اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائیں گے۔