پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے، فہمیدہ مرزا

March 05, 2021

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔

اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے کی جانب سے اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کریں۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تحفظات کے باوجود وزیراعظم پر اعتماد ہے، ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سندھ میں ووٹ بیچے، ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔