ڈوین جانسن رات دیر تک کیوں جاگے؟

March 06, 2021

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نے ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹی سے بھرپور اظہار محبت کیا اور رات دیر تک اسکے ساتھ کھیلتے رہے۔

ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونے کا وقت جب بھی ہوتا ہے تب ہی بچے دیر تک جاگنے کے لئے وہ سب کچھ کرتے ہیں جو یہ کرسکتے ہیں۔

ڈوین جانسن نے اپنی بیٹی سے کہا بھی کہ ان کے پیر بستر میںجانے کے لئے مچل رہے ہیں تاہم بیٹی نے والد کی بات کو نہیںسنا اور وہ کھیل میں مصروف رہی۔


ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مزید لکھا کہ زندگی بہت مصروف ہے، بچوں کے ساتھ ان مختصر اور پیارے لمحات کی مجھے ضرورت ہے۔

ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ پیار بھری ویڈیو کو 51لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور متعدد لوگوں نے اداکار کی بیٹی سے اظہار محبت بھی کیا۔

ڈوین جانسن اکثر اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔