پنجاب اسمبلی، گیلانی کی جیت کی بازگشت، اپوزیشن کا ہنگامہ

March 06, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں بھی گیلانی کی جیت کی بازگشت، اپوزیشن نے ایجنڈا کاپیاں پھاڑ دیں، حزب اختلاف کے شورشرابے میں حکومت نے 9آرڈیننس اور 5بلز پیش کر دئیے ، اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔اپوزیشن نے ایوان میں کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ کرنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں، پنجاب کے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کی بازگشت سنائی دی۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پبنل آف چیئر مین کی جانب پھینکی جاتی رہیں۔