تحریک انصاف یوتھ ونگ کی نوجوانوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

March 06, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ نے نوجوانوں کو وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عارف رند نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان آج دوپہر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد پہنچ جائیں۔