کراچی: شادی میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

March 06, 2021

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گلشنِ معمار کے علاقے میں احسن آباد کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد اعجاز اور اعجاز ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ میں ملوث افراد کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔