حکومتی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے رویہ افسوسناک ہے، اختر مینگل

March 07, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نےاسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور پارلیمنٹرینز کی بھی کوئی عزت نہیں کی گئی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کے ساتھ حکومتی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے رویہ افسوسناک ہے ، بدقسمتی سے خواتین اور ارکان پارلیمنٹ کی بھی عزت نہیں کی گئی ۔