سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی سے متعلق ریفرنڈم آج ہوگا

March 07, 2021

زیورخ (پی پی آئی) سوئٹزرلینڈ میں جہاں دو ریاستوں میں نقاب کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے آج 7مارچ کو ایک ریفرنڈم کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصدملک میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی لگانا ہے۔

ویسے تو یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آتا ہے کہ کسی عوامی مقام پر کوئی خاتون نقاب میں نظر آتی ہو۔

اس کے باوجود دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔