امریکی سینیٹ سے بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا بل منظور

March 07, 2021

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1اعشاریہ 9ٹریلین ڈالر کا بل منظور کرلیا۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکیوں کیلئے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا تھاجسے منظور کرنے کے بعد سینیٹ میں بھیج دیا گیا تھا ۔