عراق: پوپ فرانسس کا کرد علاقے کا دورہ، دعائیہ تقریب میں شرکت

March 07, 2021


مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے کے دوران کردش علاقے کے شہر اربیل میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

پوپ فرانسس نے اربیل کے اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد کے مجمع سے دعائیہ خطاب کیا۔

اس سے پہلے پوپ فرانسس نے عراقی شہر موصل کے چرچ کی دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

پوپ نے داعش کے زیرِ قبضہ رہنے والے الطاہرہ چرچ کی دعائیہ تقریب میں دہشت گردی میں مارے جانے والوں کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ پوپ فرانسس جمعے کو 3 روزہ تاریخی دورے پر عراق پہنچے تھے۔