ہمارا معاشرہ مغرب کی نقالی کامتحمل نہیں ہوسکتا،شجاع الدین شیخ

March 08, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ مغرب کی نقالی کا کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا ۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں اسلامی تہذیب وکلچر کی حوصلہ افزائی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حیا اور ایمان کو لازم و ملزوم قرار دیتاہے ۔