گوگل کا ویمن ڈے پر خواتین کو خراج تحسین

March 08, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جارہا ہے۔ عالمی یوم خواتین پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل خواتین کے نام کر دیا۔

کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیمینار، کانفرنس، ریلیاں اور تقاریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ادھر ورلڈ ویمن ڈے کی مناسبت سے کراچی میں خواتین بائیکرز کی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے 12 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسن چوہدری نے کہا کہ خواتین کو اختیارات دینے کی ضرورت ہے۔