کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

March 08, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کو سرفہرست رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنے کاچیلنج دیا گیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا مشترکہ امیدوار نامزد کرے۔