پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 786 پوائنٹس کی کمی

March 08, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر رجحان مثبت رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس تقریباً 600 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 435 بھی ہوا، البتہ بعد میں شیئرز فروخت کرنے کا رجحان رہا۔

انڈیکس کی کاروباری دن میں کم ترین سطح 988 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 848 رہی۔

کاروبار کا اختتام 786 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار51 پر ہوا ہے۔

آج حصص بازار میں تقریباً 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت پونے 25 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ سرمایہ کاروں کا نقصان 109 ارب روپے رہا۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 82 ارب روپے ہے۔