عرفان علی خان انتقال کرگئے

March 09, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل ساوتھ کے سابق ای وی پی عرفان علی خان انتقال کرگئے،انہیں پہلوان گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،دریں اثناءٹیلی کام پائونیر فورم کے ممبران قاضی قمرالدین ، اطہر جاوید صوفی ، کامران محمود ، ظفرﷲ مروت ، مشکور حسین ، شمیم سلطان ، ابرار احمد و دیگر نے عرفان علی خان کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادے کامران عرفان سے اظہار تعزیت کیاہے۔