اپوزیشن نے عمران کو مسلسل ڈسٹرب رکھنے کی پالیسی اپنالی،تجزیہ کار

March 09, 2021

کراچی ( ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میزبان علینہ فاروق شیخ نے پہلے سوال کیا اپوزیشن کو پنجاب میں کامیابی ملے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ سینیٹ انتخابا ت کے بعد پی ڈی ایم کا پہلا ہدف یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانا ہے

عمران خان کا ایوان سے فوری طور پر اعتماد کا ووٹ لینا پی ڈی ایم کے لئے غیرمتوقع تھا، پی ڈی ایم کو عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے حکومتی بنچوں سے مدد درکار ہوگی،پنجاب میں تبدیلی کیلئے سب سے اہم کردار چوہدری برادران کا ہوگا،

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پچھلے چند دنوں میں زرداری کی سیاست اپنا کر اپنی سیاسی اہمیت منوالی ہے ،پی ڈی ایم نے عمران خان کو مسلسل ڈسٹرب رکھنے کی پالیسی اپنالی ہے۔