دیشا پٹانی کی ’اسپننگ ہک کک‘ کی ویڈیو وائرل

March 09, 2021

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے پھر سے ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کی توجہ اپنی طرف کرالی۔

انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کے ساتھ مداحوں میں بےحد مقبول دیشا پٹانی نے بہت ہی مہارت کے ساتھ جِم کے اندر لگائی جانے والی ’اسپننگ ہک کک‘ کی ویڈیو شیئر کی۔

دیشا پٹانی کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر 8 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ متعدد لوگوں نے اداکارہ کی مہارت پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

دیشا پٹانی اکثر اپنی ورزش کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔