مقبوضہ کشمیر، کپواڑا کی چھاؤنی میں بھارتی فوجی کی خودکشی

March 10, 2021

سری نگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا کی فوجی چھاؤنی میں اچانک فائرنگ پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔لاش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت تری وید کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں بھیج دیا گیا۔