شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کر گئیں

March 11, 2021

پاکستان کی سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی مرحوم والدہ کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال سے متعلق خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میر ی فائٹر ماں، میری روح بھی آپ کے ساتھ مر گئی ہے۔‘


شگفتہ اعجاز کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی اُن کے ساتھ غم کا اظہار کیا ہے۔