ہم الیکشن جیت چکے، ہر ضروری فورم پر جائیں گے، قمر زمان کائرہ

March 12, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہم جیت چکے ہیں، فیصلے کے خلاف ہر ضروری فورم پر جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ان کا خیال ہے ان ہتھکنڈوں سے وہ ہمارا 26 مارچ کا لانگ مارچ روک پائیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں، جن کو نظر نہیں آنا ان کو نہیں آنا۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر سیاسی قدر کو پامال کیا ہے، جو اصولوں کی بات کرتے ہیں وہ بھی دیکھ لیں۔