اوپرا وینفرے اب پریانکا چوپڑا کا انٹرویو کریں گی

March 12, 2021

امریکی ٹاک شو کی میزبان اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اوپرا وینفرے جن کے چند روز قبل برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن پرنس ہیری اور انکی اہلیہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچادیا ہے، اب وہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور امریکی گلوکار و نغمہ نگار نک جونز کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کا انٹرویو کرنے والی ہیں۔

پریانکا کا یہ انٹرویو 20 مارچ کو ڈسکوری پلس پر پریمیئر ہوگا، یہ انٹرویوز اوپرا وینفرے کی نئی سیریز سوپر سول کا حصہ ہیں۔

پریانکا کے انٹرویو کے حوالے سے ایک پرومو میں اوپرا کا کہنا ہے کہ سب کو متاثر کرنے والی شخصیات سے غور و فکر اور دل کھول کر گفتگو کرنا مجھے بہت پسند ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد زندگی کی گہرائی کے بارے میں سوچا جاسکے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے بڑی خوشی کے ساتھ سوپر سول پروگرام کا اعلان کیا، یہ ڈسکوری پلس پر ایک نیا برانڈ اور انٹرویوز کا ایک نیا اور حیرت انگیز سیزن ہے۔