ایسٹرا زینیکا کا استعمال نہیں روکنا چاہیے، ڈبلیو ایچ او

March 13, 2021

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد خون کی پھٹکیاں بننے کے کچھ واقعات پر کئی یورپی ممالک نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے چار جولائی کو یوم آزادی کے ساتھ کورونا سے آزادی کا دن بھی منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے تمام بالغ افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ صدارت کے سو دن میں سو ملین امریکیوں کی ویکسی نیشن کا ہدف صرف 60 روز میں پورا ہوجائے گا۔