ہمیں قابل لوگ لاکر دیں انویسٹمنٹ ہونا بڑی بات نہیں، سید مراد علی شاہ

March 13, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہسندھ حکومت جناح اسپتال سمیت دیگر اداروں کو آئندہ بھی سپورٹ کرتی رہے گی، ہمیں قابل لوگ لاکر دیں کیونکہ انویسٹمنٹ ہونا بڑی بات نہیں۔

کراچی میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی تقریب سے خطابوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے یہاں آیا معذور بچوں کو کام کرتے دیکھا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو دیگر برانچز بھی قائم کریں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جاپان اور دیگر عالمی اولمپکس میں بچوں نے کارکردگی دکھائی اور میڈل جیتے،یہ اسپیشل بچے دنیا بھر کے بچوں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جناح اسپتال میں سائبر نائیف جیسی سہولت دی، ایس آئی یوٹی ہو یا انڈس اسپتال ہو سب کو سندھ حکومت نے سپورٹ کیا ہے۔