فلم انڈسٹری میں جگہ بنانا کافی مشکل ہے، ارشد وارثی

March 13, 2021

بھارتی اداکار ارشد وارثی نے فلم انڈسٹری میں اپنے تجربے سے متعلق کہا ہے کہ دیگر اداکار فلم سیٹ پر ہونے افراتفری سے پریشان ہوجاتے ہیں لیکن میرے لیے سب ٹھیک ہے۔

اپنے ایک بیان میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ کچھ زیادہ نہیں جو مجھے تنگ کرتا ہو، کیونکہ ایک کہاوت ہے کہ ’اداکار کو اجرت انتظار پر ملتی ہے، اداکاری وہ کرتا ہے کیونکہ وہ اسے پسند کرتا ہے۔‘

ارشد کا کہنا تھا کہ مجھے سیٹ پر ہونے والا پاگل پن، افرا تفری اور تباہی پسند ہے، سب الجھن میں پڑجاتے ہیں لیکن میرے لیے سب ٹھیک ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ان سب کا لطف لیتا ہوں، میرے پاس ایسا کچھ نہیں جو میں موویز کے خلاف بول سکوں۔

وہ کہتے ہیں کہ ان کے لیے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانا کافی مشکل ہے۔

ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ان کا دماغ بہت چھوٹا ہے اور اس میں بہتری کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کسی شخص کے بارے میں اس کی لائف اسٹائل کو دیکھ کر رائے قائم نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ اس بھارتی اداکار نے کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے جن میں منا بھائی اور گول مال سیریز کی فلمیں بھی شامل ہیں۔