اورنگی کے مکینوں کو مکان کے بدلے مکان ملنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

March 13, 2021

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نالے کے متاثرین ٹیکس ادا کرتے ہیں انہیں مکان کے بدلے مکان ملنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، اورنگی کے نالے پر رہنے والے بھی ٹیکس دیتے ہیں، اگر حکام سہولت نہیں دے سکتے تو چھت کیوں چھینی جارہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ متاثرین کو مکان کے بدلے مکان فراہم کیا جانا چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کی طرح اورنگی نالے کے متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کی جائے۔