اردن: اسپتال میں آکسیجن فراہمی معطل ہونے سے کورونا کے 6 مریض ہلاک

March 13, 2021

اردن کےاسپتال میں آکسیجن کی فراہمی معطل ہونے سے کورونا کے 6 مریض ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق عمان کے اسپتال میں آئی سی یو، میٹرنٹی یونٹس اور کورونا وائرس وارڈ میں آکسیجن فراہمی معطل ہوئی۔ تاہم آکسیجن کی فراہمی معطل نے کا سبب واضح دکھائی نہیں دیتا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آکسیجن معطلی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تاذہ اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد اردن کے وزیر صحت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔