فیصل آباد: 11 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

March 14, 2021


فیصل آباد میں 11 سالہ بچے کو اغواء کر کے محلہ دار نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاش سیم نہر میں پھینک دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماموں کانجن کے علاقے سے تین روز قبل 11 سالہ اسد علی گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ماموں کانجن میں درج کرکے تلاش جاری تھی۔

اس دوران پولیس نے شک و شبہ پر محلہ دار ذیشان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس پر ملزم نے مغوی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچے کو اغواء کر کے جانوروں کی حویلی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کرکے لاش سیم نہر میں پھینک دی تھی۔

سیم نہر سے مقتول کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 ٹیم کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔