پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتول بچے کی لاش فصل سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے رہائشی 7 سالہ بچے فیضان کو 2 روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کی لاش گزشتہ رات گندم کی فصل سے ملی ہے۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: میلسی، 2 کمسن بچیاں اغواء کے بعد قتل
پولیس کے مطابق ورثاء نے بچے سے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا ہے جس پر نمونے فرانزک کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں، رپورٹ ملنے پر زیادتی کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کی جائے گی۔