عامر خان کی سالگرہ پر کرینہ نے ان کی فلم لعل سنگھ چڈھا میں بنی تصویر شیئر کردی

March 14, 2021

بالی ووڈ کی کئی معروف فلموں کی اداکارہ کرینہ کپور خان نے ساتھی اداکار اور بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر خان کی سالگرہ پر ان کی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی ہے۔

یہ تصویر کرینہ کپور نے عامر خان کے ساتھ اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم لعل سنگھ چڈھا سے لی ہے۔

اس تصویر میں عامر خان سیاہ و سفید داڑھی اور سر پر تربان باندھے ہوئے ہیں، جبکہ انھوں نے اپنے کاندھوں پر ایک پیمائش کا فیتہ لٹکا رکھا ہے اور وہ کسی سے گفتگو کے دوران مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ کرینہ نے لکھا، ہیپی برتھ ڈے میرے لعل، آپ جیسا آئندہ کوئی نہیں ہوگا، اس فلم میں آپ نے جو جادوئی کام کیا ہے، اسکے لیے لوگوں کے دیکھنے کا انتظار نہ کریں۔