چھ مسروقہ کتے پولیس نے 20 منٹ میں بازیاب کر لیے

March 15, 2021

لندن (پی اے) پولیس نے چوری کئے جانے والے چھ کتوں کو الارم بجنے کے بعد 20 منٹ کے اندر ہی بازیاب کرا لیا۔ زیادہ تر بل ڈاگ نسل مکسچر کے یہ کتے 9 مارچ کو کینٹ کے علاقے اسٹیپل ہرسٹ میں ایک گھر سے چوری کئے گئے تھے۔ پولیس کو مقامی وقت 20:35 جی ایم ٹی پر طلب کیا گیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد ہی یہ کتے بغیر کسی زخم کے لندن سے چوری کی جانے والی ایک کار کے عقب سے مل گئے۔ کار میں کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس ڈاگ کی مدد کے باوجود چوروں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔