دبئی اربن ماسٹر پلان 2040، سیاحت اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

March 15, 2021

شہر (آئی این پی ) اماراتی ریاست دبئی نے 2040 کے اربن ماسٹر پلان(شہری منصوبہ بندی) کا آغاز کردیا، جس کے تحت اس شہر کو دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے گا اور اس شہر کا 60 فیصد قدرتی ماحول کے مطابق ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے سیاحت کے لیے سب سے زیادہ وزٹ کیاجانے والے شہر دبئی کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کا نیا منصوبہ شروع کردیا ہے۔ اربن ماسٹر پلان 2040 کے تحت اس شہر کا 60 فیصد حصہ ماحول کے مطابق ڈھالا جائے گا، یہ منصوبہ دبئی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔