سعودی عرب، ملازمین کی جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں

March 15, 2021

ریاض(آئی این پی ) سعودی انجینئرز کونسل نے مملکت میں کام کرنے والے 725 ملازمین کی جعلی ڈگریاں پکڑی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سال 2020 کے دوران انجینئرنگ کی 725 جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں، مذکورہ ملازمین متعلقہ شعبے میں کام کررہے تھے۔

سعودی انجینئرز کونسل کا کہنا ہے کہ مملکت میں ڈگریوں کے حوالے سے 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن میں سات سو پچیس جعلی قرار پائیں، یہاں 2614 انجینئرنگ کنسلٹینسیاں ہیں اور ان کے دفاتر ملک کے تیرہ علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔