بھارت پاکستان کو کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں مفت فراہم کریگا

March 15, 2021

نئی دہلی،واشنگٹن(خبرایجنسی)بھارت آنے والے چند ہفتوں میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 14 ملین خوراکیں مفت فراہم کرے گا لیکن یہ ترسیل بذریعہ عالمی ادارہ صحت اور گاوی کوویکس ویکسین الائنس پروگرام کے تحت کی جائے گی۔

میڈیا ذرا ئع کے مطابق گاوی کی جانب سے کوویکس پروگرام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی تیار کردہ ایک کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار آکسفورڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔