ایم کیو ایم لندن نے مکا چوک کا پروگرام منسوخ کردیا

March 15, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی نے 18مار چ کو ایم کیوایم کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر مکاچوک پرجمع ہونے کے پروگرام کومنسوخ کرتے ہوئے کارکنان اورہمدردعوام سےگھروں میں یوم تاسیس منانے کی اپیل کی ہے۔رابطہ کمیٹی کے مطابق قائدتحریک پیر کوکارکنان وعوام سے انتہائی اہم خطاب کرینگے جوپاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے ہوگا۔