ووٹ مسترد کرکے دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا، احسن اقبال

March 15, 2021


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی جیئرمین کے الیکشن میں ووٹ مسترد کرکے دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوجاتے تو شبہ نہیں تھا کہ عبدالغفور بھی کامیاب ہوجاتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن نے متحد ہو کر ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سینیٹرز میں کسی قسم کی بد اعتمادی نہیں ہے۔