گھوٹکی: 30 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

March 16, 2021

گھوٹکی کے پسماندہ علاقے کے نواحی علاقے خانپور مهر میں 30 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی.

دلہنیں اپنی ماؤں کے ساتھ تقریب میں شامل ہوئیں جبکہ مخیر حضرات اور منتظمین نےدولہوں کو ہار پہنائے اور دلہنوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر رخصت کیا۔

اس موقع پر جہیز کا مکمل سامان اور موٹر سائیکلیں بھی دی گئیں۔