فیصل آباد: کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل روک دیا

March 20, 2021

فیصل آباد میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والوں کو دوسری ڈوز یقینی بنانے کے لیےکورونا ویکسین کی پہلی ڈوز فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

لاہور کے میو اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں ویکسین کی کمی کی شکایات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں کورونا ویکسین کا کافی اسٹاک موجود ہے۔

حکام محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 2 دن سینٹرز کو بند رکھنےکی خبر من گھڑت ہے، اتوارکے روز سینٹرز کو صفائی اور ڈس انفیکشن کے لیے بند رکھا جائے گا۔