کراچی میں آج سے 30 ایئرکنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز کا آغاز

March 20, 2021

پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بسوں میں سفر کرنے والے پریشان حال شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ آج سے 30 ایئرکنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز کا آغاز ہوگیا۔

روٹ اونر محمد شفیع کے مطابق ابھی یہ ایئرکنڈیشنڈ بسیں ایک ہی روٹ پر چلائی جارہی ہیں، داؤد چورنگی شارع فیصل تا ٹاور کوچ کا کرایہ 100 روپے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 2 روٹس پر بھی اے سی کوچز کا آغاز ہوگا۔

گزشتہ ماہ وزارت ٹرانسپورٹ نے شہر میں نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

نجی کمپنی کے مالک نوید خان کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنگ یا بس خالی ہونے پر براہ راست سفر بھی ہوسکےگا، بسوں کی تعداد بتدریج اور روٹ بڑھائے جائیں گے۔